۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ نجف اشرف عراق میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین کے مرکزی دفتر نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نبی حسن زیدی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین کے مرکزی دفتر نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نبی حسن زیدی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ الذی لا یُحمدہ علی مکروہ سواہ والصلاۃ والسلام علی خیر البریة الرسول الاعظم محمد بن عبد اللہ و آله النجباء واللعنة علی اعدائھم اجمعین

قال اللہ سبحانه: إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ

نہایت افسوس واحساسِ غم وحزن کےعالم میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نبی حسن زیدی النجفی (قدہ) (مقیم حیدرآباد دکن ہندوستان) کی رحلت کی خبرموصول ہوئی،موصوف نےحیدر آباد جیسےمرکزی شہر میں برسوں تشیع کی خدمت کی۔

بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ ان کی خدمات قبول فرمائےانہیں ان کےاجداد محمد وآل محمد علیہم السلام خصوصاً حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی خصوصی شفاعت نصیب فرمائے۔

امام زمانہ( عج) ، مرحوم کے اقرباء، جملہ پسماندگان، شاگردوں کے ساتھ ساتھ مومنین حیدر آباد اور تمام شیعوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہیں۔

لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم

مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی –نجف اشرف عراق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .